ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دبئی جا رہے مسافر کے پاس سے ہوائی اڈے پر نئے نوٹوں میں 28لاکھ روپے ضبط

دبئی جا رہے مسافر کے پاس سے ہوائی اڈے پر نئے نوٹوں میں 28لاکھ روپے ضبط

Thu, 22 Dec 2016 21:48:20  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،22دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دبئی جانے والے ایک مسافر کے پاس سے 2000روپے کے نئے نوٹوں میں 28لاکھ روپے آج ضبط کئے گئے۔ایک افسر نے بتایا کہ مسافر کی شناخت اشرف ویتل(30)کے طور پر ہوئی ہے۔جب دوپہر کو اس کے بیگ میں نوٹ پائے گئے تب وہ دبئی جانے والی جیٹ ایئر ویز کی پرواز میں سوار ہونے والا تھا۔چھترپتی شیواجی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے کہا کہ جب اشرف کے بیگ کی تفتیش کی گئی تو اس میں سے 2000روپے نوٹوں میں 28لاکھ روپے ملے۔افسر نے کہا کہ نوٹوں کو چیک- ان بیگ میں رکھا گیا تھا۔انہیں ایک جینز کی پتلون کے اندر چھپا کر رکھا گیا تھا جس کے اوپر کوکر، کھلونے اور ٹشو پیپر جیسی مختلف چیزوں کو رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس بابت پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
 


Share: